اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (این این آئی)ایف بی آر نے 54شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر کے ریٹ آئندہ چند روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا، پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹس کے زیادہ قریب ہوگی، بلوچستان کے شہروں میں ایف بی آر کا ریٹ کم کیا جائے گا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون سے توثیق کے بعد رواں ہفتے پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبل جاری ہو سکتے ہیں، اس کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی، پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کرنے والوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے، پراپرٹی کے نئے ریٹس کے تعین میں ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پراپرٹی ویلیوایشن کے لیے بھکر، چارسدہ ، چنیوٹ، خانیوال، خوشاب، میانوالی، سبی اور صوابی شامل ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…