ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

1723 ارب کے اضافی ٹیکس، ایمنسٹی اسکیموں پر پابندی، نئے آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط جاری

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیساتھ نئے قرض پروگرام کی شرائط جاری کردیں، رواں مالی سال کے دوران 1723 ارب روپے کا اضافی ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 37 ماہ پر مشتمل 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی جاری نہیں کرے گا، کسی قسم کی ٹیکس چھوٹ یا مراعات نہیں دی جائیں گی۔شرائط کے مطابق صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس قوانین میں ترامیم کریں گی، زرعی ٹیکس وفاقی حکومت کے انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس کیبرابر ہوگا، زرعی ٹیکس قوانین میں ترامیم یکم جنوری تک کردی جائیں گی، یکم جولائی 2025 سے زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی شروع کی جائے گی۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ پرسنل اور کارپوریٹ انکم ٹیکس سے 357 ارب روپے جمع کیے جائیں گے، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے 286 ارب روپے کی آمدنی ہوگی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا دائرہ کار بڑھانے سے 413 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوگا، ودہولڈنگ ٹیکسز کے ذریعے 240 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان کی جانب سیسیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی ، مختلف شعبوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح کو 10فیصد کیا جائے گا،پیسٹی سائیڈز پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گی،فرٹیلائزرز پر 5 فیصد اضافی ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جائے گیـآئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق نئے قومی مالیاتی معاہدے کی منظوری لی جائے گی،قومی مالیاتی معاہدے کے تحت صوبوں کو بعض اخراجات کی ذمے داری دی جائے گی، اعلیٰ تعلیم، صحت ، سماجی تحفظ کے اخراجات صوبائی ذمے داری ہوں گی ،صوبائی حکومتیں اپنی ٹیکس آمدن بڑھانے کے اقدامات کریں گی،ٹیکس پالیسی آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی جاری نہیں کرے گا، پاکستان کسی قسم کی ٹیکس چھوٹ یا مراعات نہیں دے گا، وزارت خزانہ اضافی بجٹ کے اخراجات کی منظوری پارلیمنٹ سے حاصل کرے گی، وفاقی حکومت کی مداخلت روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے قرار دیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی،کیپٹو پاور پلانٹس کا استعمال بند کیا جائے گا،گیس کے ششماہی ٹیرف کا نوٹیفکیشن بروقت کیا جائے گاـآئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات کے لیے ‘ویلتھ فنڈ ایکٹ’ میں ترامیم کی جائیں گی، خصوصی اقتصادی زونز کو دی گئی مراعات کے خاتمے کا پلان تیار کیا جائے گاـیاد رہے کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی جبکہ 27 ستمبر ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی جاری کردی تھی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…