منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون16 کی قیمت سامنے آ گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرکنٹائل، جو کہ پاکستان میں ایپل کا مجاز ڈسٹری بیوٹر ہے، نے باضابطہ طور پر آئی فون 16 سیریز ملک میں متعارف کروادی ہے۔ اب یہ نئی آئی فون سیریز جاز کے ذریعے پیشگی آرڈر کے لیے دستیاب ہے، جس کے ساتھ اضافی بونس بھی شامل ہیں۔

جاز کی ویب سائٹ پر فونز کی قیمتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ بیس ماڈل آئی فون 16 کی قیمت 3,39,999 روپے، آئی فون 16 پلس کی قیمت 3,69,999 روپے، پرو ماڈل کی قیمت 4,79,999 روپے، اور پرو میکس کی قیمت 5,69,999 روپے ہوگی۔ یہ فون نومبر میں فروخت کیلئے دستیاب ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔آئی فون 16 سیریز ملک بھر میں جاز کے تمام بزنس سینٹرز پر دستیاب ہوگی، جس سے صارفین کے لیے خریداری کا ایک آسان تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ پی ٹی اے کی منظوری اور ایک محدود ایپل وارنٹی بھی شامل ہوگی جو کہ ملک میں ایپل کے مجاز سیلرز کے ذریعے قابل دعوی ہوگی۔

جاز اور مرکنٹائل ایک خصوصی ٹریڈ اِن پروگرام بھی متعارف کرائیں گے، جو موجودہ آئی فون صارفین کو بہترین قیمت پر اپنے پرانے فون کا تبادلہ کر کے نئے فیچرز سے لطف اندوز ہونے میں مدد دے گا۔ اس کے علاوہ جاز کی طرف سے مفت بنڈل پیکجز پیش کیے جائیں گے جن میں ای-سم کی مفت ایکٹیویشن، 200 جی بی ماہانہ ڈیٹا، اور 5000 آل نیٹ ورک منٹس (2000آف نیٹ اور 3000 آن نیٹ منٹس شامل ہیں)فراہم کیے جائیں گے۔

آئی فون 16 سیریز کے لیے دلچسپی کی رجسٹریشن اب کھلی ہے۔ ویب سائٹ پر رجسٹریشن اور بونس کے مزید تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ جو صارفین رجسٹریشن کراتے ہیں وہ خریداری پر ایپل کے خصوصی گفٹ کے لیے بھی قرعہ اندازی میں شامل ہو سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…