جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 82000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ گرگئی، سرمایہ کاروں کے 71 ارب روپے سے زائدڈوب گئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب انڈیکس کی 82000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ گرگئی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی پاکستان کے لیے 37 ماہ پر مشتمل 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی خبر پر فوری منافع کے حصول کے خواہشمندوں کی سرگرمیوں سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج جمعرات کو اتارچڑھائو کے بعد مندی کی زد میں رہی۔

مندی کے سبب 59.23 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 71 ارب 41 کروڑ 32 لاکھ 56 ہزار 926 روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے آغاز پر مثبت سینٹیمنٹس کی وجہ سے مارکیٹ میں ایک موقع پر 658 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس 82905 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔دوپہر کے بعد پاور جنریشن آئل اینڈ گیس سمیت انڈیکس کے دیگر شعبوں میں بڑھتی ہوئی فروخت کے سبب مارکیٹ مندی کے گرداب میں چلی گئی جس سے ایک موقع پر 695 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی۔تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 589.95 پوائنٹس کی کمی سے 81657.97 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 246.28 پوائنٹس کی کمی سے 25875.13 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 348.44 پوائنٹس کی کمی سے 52269.81 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1460.46 پوائنٹس کی کمی سے 125893.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت 0.42 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 42 کروڑ 39 لاکھ 42 ہزار 319 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 444 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 125 کے بھاو میں اضافہ 263 کے داموں میں کمی اور 56 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں سفائر ٹیکسٹائل کے بھاو 108.85 روپے بڑھ کر 1257.62 روپے اور ہال مارک کمپنی لمیٹڈ کے بھاو 93.29 روپے بڑھ کر 1027.29 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز کے بھاو 254.31 روپے گھٹ کر 17145 روپے اور سفائر فائبرز کے بھاو 119.90 روپے گھٹ کر 1310 روپے ہوگئے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…