منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ایف بی آرکایکم اکتوبر سے نان فائلرز کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ

datetime 24  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے یکم اکتوبر سے نان فائلرز کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی ٹیکس نوٹس جاری کرنے کا پلان ہے جبکہ موبائل سمز، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع ایف بی آرنے بتایاکہ نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے لیے پراپرٹی، گاڑی کی خرید و فروخت پر پابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع ایف بی آر نے بتایاکہ پہلی سہ ماہی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے انفورسمنٹ اقدامات میں تیزی لائی جائے گی۔ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے تیس ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے دگنا ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 10 بڑے شعبوں سے اربوں روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے جس میں ریٹیل، ہول سیل، ٹرانسپورٹ، ریئل اسٹیٹ، تعمیرات، صحت اور تعلیم بھی شامل ہے۔ ایف بی آر کے پاس شہریوں کی ٹرانزیکشن کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، ٹیکس چوری یا غلط معلومات کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…