ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی اقدامات تاحال بے سود، یوریا کی قیمت میں مزید اضافہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 349 روپے تک کا مزید اضافہ ہوگیا۔میڈیا رپور ٹکے مطابق یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت 5 ہزار 899 روپے تک پہنچ گئی، پورے ملک کے مقابلے میں حیدر آباد میں یوریا کی بوری کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران حیدر آباد میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 349 روپے، سکھر میں 300، کوئٹہ میں 200، ملتان میں 100 اور لاڑکانہ میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 60 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔

دستاویز کے مطابق حیدر آباد میں یوریا کی 50 کلو بوری کی قیمت سب سے زیادہ 5 ہزار 899 روپے تک پہنچ گئی، سکھر میں 5 ہزار 300، پشاور اور راولپنڈی میں 5 ہزار، گوجرالوانہ میں 4 ہزار 800، کوئٹہ میں 4 ہزار 967، لاڑکانہ میں 4 ہزار 621، ملتان میں 4 ہزار 150 جبکہ فیصل آباد، بہاولپو اور سرگودھا میں 4 ہزار روپے ہوگئی۔لاہور میں یوریا کے 50 کلو بوری کی قیمت 3 ہزار 800 اور بنوں میں 3 ہزار 700 روپے تک ہے، سرکاری دستاویز کے مطابق ملک میں یوریا کی 50 کلو بوری کی اوسط قیمت میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران 55 روپے کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد اوسط قیمت بڑھ کر 4 ہزار 493 روپے پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں یوریا کی طلب و رسد میں فرق، بلیک میں یوریا کی فروخت، خود ساختہ اضافہ، ذخیرہ اندازی اور اسمگلنگ جیسے عوامل قیمتوں میں اضافیکی وجوہات ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے نگران حکومت نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامی اقدامات اور درآمدی یوریا کے فراہمی کے بعد قیمتوں میں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…