جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ڈالر کی قدر میں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

datetime 16  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے انٹر بینک اور اوپن بینک مارکیٹ میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مضبوط ہو رہا ہے، اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے سستا ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 283 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے دوران بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہو کر 284 روہے 75 پیسے کا ہوگیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 10 دسمبر کو چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت مزید گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھاکی مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔ ملک بوستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم جلد مل جائے گی جس کے بعد ڈالر مزید گرے گا اور مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…