ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن ریٹ مستحکم رہے

datetime 7  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) ڈالر کی قدر میں کمی رجحان جاری، جمعرات کو انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر3پیسے کی کمی سے 284 روپے11 پیسے رہی۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان ، معاشی شعبوں میں اصلاحات سے اشاریے بہتر ہونے اور طلب و رسد میں یکسانیت کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 44پیسے کی کمی سے 284روپے سے بھی گھٹ کر 283روپے 70پیسے کی سطح پر آگئی تھی لیکن رسد میں بہتری کے باوجود وقفے وقفے سے طلب بڑھنے پر ڈالر کی قدر میں اتارچڑھا کا رحجان رہا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 3پیسے کی کمی سے 284روپے 11پیسے پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 285 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہونے کی پیش گوئی اور عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں دلچسپی سے ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…