پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

17روز میں کاروائیوں کے دوران 7 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ریکور کر لئے گئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں17روز میں کارروائیوں کے دوران 7 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ریکور کر لئے گئے، کارروائیوں کے دوران 2ہزار 301 بجلی چور گرفتار کر کے اب تک 15 ہزار 47 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو نے اب تک بجلی چوروں سے 2 ارب 15 کروڑ 52 لاکھ سے زائد ریکور کئے،لیسکو میں 471 بجلی چور گرفتار جبکہ 5 ہزار 878 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق میپکو ریجن میں کاروائیوں کے دوران 1 ارب 86 کروڑ 33 لاکھ ریکور کئے گئے،میپکو ریجن سے 698 بجلی چور گرفتار،3 ہزار 889 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق گیپکو ریجن میں کاروائیوں کے دوران 43 بجلی چور گرفتار ہوئے،گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف 805 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق فیسکو میں 294 بجلی چور گرفتار1 ہزار 472 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،آئیسکو میں 22 بجلی چور گرفتار جبکہ 176 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق پیسکو میں 372 بجلی چور گرفتار،1 ہزار 790 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیاجبکہ حیسکو میں 31 بجلی چور گرفتار جبکہ 315 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا،سیپکو میں 239 بجلی چور گرفتار جبکہ 362 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق کیسکو میں 122 افراد گرفتار جبکہ 323 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا،ٹیسکو میں 8 بجلی چور گرفتار،جبکہ 37 ایف آئی آرز کا اندراج کیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…