ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

دنیا کی500 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری، امریکی یونیورسٹی کا پہلا نمبر

datetime 7  جولائی  2023 |

واشنگٹن(این این آئی)میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے QS کی طرف سے جاری درجہ بندی کے مطابق سال 2024 کے لیے مسلسل بارہویں مرتبہ دنیا کی بہترین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز ایم آئی ٹی نے برقرار رکھا ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج دوسرے نمبر پر ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی ایک درجہ بلند ہوکر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیو ایس کی جاری کردہ ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل یونیورسٹیوں نے پوائنٹس میں بہتری دکھائی ہے۔ MIT نے گزشتہ سال کی طرح 100 پوائنٹس حاصل کیے۔ کیمبرج کی درجہ بندی گزشتہ سال کے 98.8 پوائنٹس سے بڑھ کر 99.2 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

یورپی اور امریکی یونیورسٹیاں ٹاپ ٹین میں حاوی رہیں۔سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی ٹاپ 10 میں شامل ہونے والی واحد ایشیائی یونیورسٹی بنی۔QS کی فہرست میں تقریبا 1,500 یونیورسٹیاں شامل تھیں۔ یونیورسٹیوں کا جائزہ 3 نئے میٹرکس کے مطابق کیا گیا۔ نئے پہلوں میں پائیداری، روزگار کے نتائج اور بین الاقوامی تحقیقی نیٹ ورک شامل تھے۔ نتائج کو 17.5 ملین تعلیمی مقالوں کے تجزیے اور 2 لاکھ 40 ہزار ماہرین کی رائے کے مطابق تیار کیا گیا۔عالمی سطح پر عرب دنیا میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی 143ویں، قطر یونیورسٹی 173ویں ، کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز 180ویں، کنگ سعود یونیورسٹی 203ویں، بیروت کی امریکن یونیورسٹی 226 ویں، خلیفہ یونیورسٹی 230 ویں نمبر پر رہی۔

متحدہ عرب امارات یونیورسٹی 290 ویں، حمد بن خلیفہ یونیورسٹی 310 ویں، شارجہ کی امریکن یونیورسٹی 364 ویں اور قاہرہ یونیورسٹی 371 ویں نمبر پر آئی۔شارجہ یونیورسٹی، سلطان قابوس یونیورسٹی، اردن یونیورسٹی اور قاہرہ کی امریکن یونیورسٹی دنیا بھی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئیں۔ اس طرح عرب دنیا کی 14 یونیورسٹیوں نے دنیا کی بہترین 500 یونیورسٹیوں میں جگہ بنا لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…