ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیسوں میں اضافہ کر دیاگیا

datetime 7  جولائی  2023 |

لاہور( این این آئی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیسوں میں اضافہ کر دیا جبکہ نئی فیسوں کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس میں دو سو فیصد سے زائد اضافہ جبکہ 1500 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں ایک فیصد کمی کر دی گئی، گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلر اور نان فائلر کی شرح بھی بڑھا دی۔موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس ڈیڑھ سو روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی، رکشہ کی ٹرانسفر فیس 1200 سے بڑھا کر 2500، ایک ہزار سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار اور 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 3 ہزار کے بجائے 10 ہزار لی جائے گی۔

کمرشل گاڑیوں کی فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کر دی گئی، 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والے بھی بھاری فیس دیں گے۔فائلر اور نان فائلر کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اب گاڑی کی ویلیو پر ہو گی، 2 ہزار سے 25 سو سی سی گاڑیوں کی قیمت کا 6 فیصد فائلر جبکہ نان فائلر 18 فیصد ادا کرے گا، 2500 سے 3 ہزار سی سی گاڑی کا ود ہولڈنگ ٹیکس فائلر کے لئے 8 فیصد اور نان فائلر کے لئے 24 فیصد ہو گا۔3 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کا ٹیکس فائلر 10 فیصد جبکہ نان فائلر 30 فیصد ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…