لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ، پیڑن اِن چیف جہانگیرترین کے بھائی عالمگیرترین کی لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر سامنے آگئی۔ جس میں لکھا کہ جِلدی بیماری کی وجہ سے مستقل اسٹیرائیڈز لینا پڑتی ہیں، ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمگیرترین کی لاش کے قریب سے ملنے والی تحریرکے متن میں عالمگیر ترین نے اپنی خودکشی کی وجہ بیماری بتائی۔
میں اپنی زندگی سے پیار کرتا ہوں، 6مہینے پہلے تک میری زندگی اطمینان بخش تھی، مجھے جِلدی بیماری ہے جس کی وجہ سے مجھے مستقل اسٹیرائڈز لینا پڑتی ہیں۔چہرے کی جلدی بیماری کے علاج کے باعث چہرے کی بائیں جلد کو نقصان ہوا ہے۔مجھے کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا، چہرے کی جلد کو نقصان پہنچ رہا تھا۔جلدی بیماری سے آنکھیں متاثر ہوئیں، جس کے باعث پڑھنا تک بند کردیا۔
تحریر کے متن میں مزید لکھا کہ کمر درد کے باعث رات کو نیند کی گولیاں تک کھانی پڑیں۔ بھرپور زندگی گزاری ہے ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا۔تحریر میں مزید لکھا کہ جہانگیر میرے نوکر عالم کا خیال رکھنا۔ میرے ملازم نے ساری زندگی میری خدمت کی اس کو پولیس پریشان نہ کرے۔ مزید برآں عالمگیرترین کے پوسٹمارٹم سے پتا چلا ہے کہ عالمگیرترین کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔



















































