اسلام آ باد(پی پی آئی)پاکستان میں بڑی صنعتوں کی پیداوار برسوں بعد پہلی بار سکڑ کر منفی ہوگئی، ایسے میں نیا بجٹ بھی آٹو انڈسٹری کیلئے کوئی نوید لیکر نہیں آسکا۔گاڑیوں کے انجن اور خام مال درآمد نہ ہونے نے آٹو انڈسٹری کو تاریخ کے بدترین بحران میں دھکیل دیا جبکہ آٹو پارٹس بنانے والی چھوٹی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے نزدیک پہنچ گئیں۔