اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نو جون کو ختم ہوئے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
دو جون کو جاری کئے گئے اعداد و شمار میں ذخائر 3 ارب 91 کروڑ ڈالر تھے جو دوبارہ 4 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے اب ذخائر 5 ارب 35 کروڑ ڈالر ہیں، اس طرح ان اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 34 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔