ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

27  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر 0.42فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 25مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 16ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور17کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 18اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں چکن کی قیمتوں میں8.91فیصد، آٹا 3.33فیصد، انڈے 3.03فیصد، لہسن2.83فیصد، ٹماٹر2.61فیصد، پیاز2.22فیصد، کیلا2.04فیصد، دال مونگ 1.51فیصد، دال مسور1.26فیصد، 5لیٹر کوکنگ آئل1.01فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 3.44فیصدکی کمی ہوئی۔اس کے برعکس انرجی سیور کی قیمت میں4.91فیصد، ٹوٹاباسمتی چاول 1.86فیصد، بیف 1.32فیصد، مٹن 1.22فیصد، تازہ دودھ 1.20فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 1.14فیصدکا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ واربنیادوں پر0.34فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 17733روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے، 29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.38فیصد، 0.39فیصد، 0.41فیصد اور0.44فیصدکی کمی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…