پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم، بینکس رقوم کی تقسیم تیز کریں،اسٹیٹ بینک

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پروگرام کے تحت سستے قرضوں کے منظور شدہ کیسز میں رقوم کی تقسیم تیز کریں۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے کیسز پانچ ماہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں اور ڈی ایف آئیز کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بینکس سستے قرضوں کے اجرا میں 25 جولائی کو جاری کردہ سرکلر نمبر 10 کی ہدایات پر عمل کریں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک قرضوں کے تمام کیسز کے حوالے سے بینکوں کی کڑی نگرانی کرے گا۔ترجمان کے مطابق قرض کیلئے درخواست گذار کسی بھی قسم کی مشکلات پر اسٹیٹ بینک کو براہ راست شکایت کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کیمطابق 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال تک بینکوں کو 514 ارب روپے قرضے کے لیے درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے 236 ارب روپے کی درخواستیں منظور کی گئیں اور تقریبا سو ارب روپے کا قرضہ جاری کیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…