منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

یوٹیلٹی سٹور میںکرپشن کا انکشاف،اشیاء خوردونوش مبینہ طورپردکانداروں کو بیچی جانے لگیں

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالق نگر(این این آئی) یوٹیلٹی سٹورکاہنہ میںکرپشن کا انکشاف،اشیاء خوردونوش مبینہ طورپردکانداروں کو بیچی جانے لگیں،عوام کو آٹا،چینی،گھی ودیگراشیاء ضروریہ کی قلت کا کہہ کرٹرخا دیا جاتا ہے،باخبرزرائع کے مطابق کاہنہ یوٹیلٹی سٹورکا عملہ انچارج سمیت اس

گھنائونے کام میں ملوث ہے،جو یوٹیلٹی سٹورپرلائی گئی اشیاء کودکانداروں کو بیچ کر لمبی دیہاڑیاں لگارہا ہے،یوٹیلٹی سٹورکاہنہ میںسفارشیوں کو نوازاجانے لگا، مردوخواتین گھنٹوں لائنوں میںلگنے پر مجبور،شریف شہریوں سے لڑائی جھگڑا ،تلخ کلامی معمول بن گیا، کاہنہ میںیوٹیلٹی سٹورانچارج نے خود غرضی کی انتہا کردی صرف سفارشیوں کی بات سننا اور ماننا انکا وطیرہ ہے غریب شہری پریشان کوئی پوچھنے والا نہیں ،کاہنہ کی غریب عوام رل گئی، کاہنہ میں واقع یوٹیلٹی سٹورپر سستی اشیا خوردونوش چینی،آٹا،گھی اور دالوں کے حصول کیلئے مردوخواتین لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں ،کاہنہ یوٹیلٹی سٹورکا عملہ مبینہ طورپرآٹا،گھی ،چینی عوام کی بجائے باہرکے سٹورمالکان کو بیچنے لگا،کاہنہ وگردونواح کی عوام سستی اشیا خوردونوش کے حصول کیلئے خوار ہو گئے یوٹیلیٹی سٹورکاہنہ کے باہر مردوخواتین گھنٹوں انتظار کرتے رہتے ہیں،لیکن ان کو چینی،آٹا،گھی سمیت دیگراشیاء ضروریہ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے،وہی چیزیں باہرکے سٹورمالکان کو مبینہ طورپربیچ دی جاتی ہیں۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…