جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں 33 ارب ڈالر کی اشیا ء درآمد کی گئیں

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان نے رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 33 ارب ڈالر کی اشیا ء درآمد کیں جبکہ 20 ارب 64 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی پانچ ماہ کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق اس مدت میںساڑھے 81 کروڑ ڈالر کی کاریں درآمد کی گئیں

جوکہ 150 فیصد تک اضافہ بنتا ہے جبکہ 112 فیصد اضافے سے 8 ارب 37 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔4 ارب ڈالر یعنی 673 ارب روپے کی خوراک درآمد کی گئی جس میں دودھ، کریم، گندم، چائے، چینی، مصالحے، سویا اور پام آئل اور دیگر اشیا ء شامل ہیں، خوراک کی درآمد میں 33 فیصد اضافہ ہے۔رپورٹ کے مطابق 85 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کے فونز سمیت 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد کی گئی جبکہ 58 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل اشیا ء درآمد کی گئیں۔کیڑے مار ادویات سمیت 6 ارب ڈالر کا زرعی سامان منگوایا گیا جبکہ 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کا سونا، لوہا، اسٹیل اور ایلومینیم درآمد کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…