بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

ایف بی آر کاایک ہزارارب ٹیکس چوری روکنے کیلئے انوکھااقدام

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)ملک میں ریٹیل سیکٹر میں سالانہ ایک ہزار ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے،ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے پوائنٹ آف سیل پر خریداری کرنے والوں کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان کردیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ملک میں ریٹیل کاروبار کرنے

والے 70 لاکھ تاجر سالانہ 18 ہزار ارب سے 20 ہزار ارب کا کاروبار کرتے ہیں لیکن ٹیکس ریڈار پر صرف ساڑھے 3 سے 4 ہزار ارب کا کاروبار ہی موجود ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق پوائنٹ آف سیل سسٹم متعارف کرانے کا مقصد سالانہ ایک ہزار ارب کی ٹیکس چوری روکنا ہے۔ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ پوائنٹ آف سیل پر جمع ہونے والا17 فیصد ٹیکس یقینی بنانا ہے کہ وہ قومی خزانے کا حصہ بنے، یہ کوئی نیا ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس وہاں جمع ہورہا ہے لیکن قومی خزانے میں جمع نہیں ہورہا۔ایف بی آر نے ٹیئر ون کیٹیگری کے ریٹیلرز سے خریداری کرنے والوںکیلئے ماہانہ 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات کا اعلان بھی کردیا۔ پہلا انعام 10 لاکھ روپے ہوگا، 5 لاکھ کے 2 اورڈھائی لاکھ کے 3 انعامات شامل ہیں، ایک ہزار افراد کو 50 ہزار روپے فی کس انعام بھی ملے گا، شمولیت کیلئے پکی رسید کی ٹیکس آسان موبائل ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعے ایف بی آر سے تصدیق کرانا ہوگی، پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق ٹیئر ون کے رجسٹرڈ ریٹیلرز 2 ہزار 560 ہیں اور ان کے آئوٹ لیٹس یا برانچز کی تعداد 11 ہزار 350 ہے، اب تک 15 ہزار کیش کائونٹرز پوائنٹ آف سیل سے منسلک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…