ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی وجہ ڈھونڈ لی

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے صوبائی حکومتوں کی سستے داموں گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت رمضان سستا بازاروں میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، رمضان میں اشیائے ضروریہ کی طے شدہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، صوبائی حکومتیں

رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ پیر کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ فخر امام، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری خزانہ نے نیشنل پرائس کمیٹی کو مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ دی۔اجلاس میں آٹا، گھی، چینی، چکن، انڈوں، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ اشیائے ضروریہ میں سے 7 کی قیمتوں میں کمی اور 26 میں استحکام رہا۔وزیر فوڈ سکیورٹی نے صوبوں اور پاسکو کی طرف سے گندم کی خریداری پر بریفنگ دی۔ سید فخر امام نے بتایاکہ گندم کی خریداری میں پنجاب دیگر صوبوں سے آگے ہے۔ سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے کہاکہ آئندہ ای سی سی اجلاس میں 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی سمری پیش ہوگی۔وزیر خزانہ نے صوبائی حکومتوں کی سستے داموں گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ عالمی منڈی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھی ہے، کورونا وباء کے باعث

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ بتایاگیاکہ اپریل2020ء سے اپریل 2021ء تک ایک سال میں خام تیل 178 فیصد مہنگا ہوا، عالمی منڈی میں چینی کی قیمت ایک سال میں 57 فیصد بڑھی۔بتایاگیاکہ پام آئل، سویا بین تیل، گندم کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھیں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت رمضان سستا بازاروں میں عوام

کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتیں رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت سستی اشیاء دی جارہی ہیں۔ وزیر خزانے ہدایت کی کہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی طے شدہ نرخوں

پر وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر اور مارکیٹ میں فراہمیو یقینی بنایا جائے۔مسابقتی کمیشن کی پولٹری صنعت بارے تحقیقاتی رپورٹ پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ بتایاگیاکہ پولٹری فیڈ ملوں کے گٹھ جوڑ کی بناء پر پولٹری کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ

نے کہاکہ کارٹلائزیشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اہم غذائی اشیاء کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ کرنے والے عناصر کیخلاف صوبائی انتظامیہ فوری اقدامات کرے۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…