پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

رمضان کا مہینہ ختم ہونے کو آ گیا لیکن مہنگائی کنٹرول نہ ہو سکی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے407روپے فی کلو تک پہنچ گئی تاہم کئی علاقوں میںدکانداروں نے طلب کو دیکھتے ہوئے 440سے460روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ،دکانداروں کی

جانب سے اوپن مارکیٹ میں سبزیوں او رپھلوں کی زائد قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے407روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے281روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت136روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔ قیمت میں بے پناہ اضافے کے باوجود برائلر گوشت کی طلب میں اضافہ دیکھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی علاقوں میں دکانداروں نے سرکار نرخنامے کے برعکس440سے460روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ۔علاوہ ازیں سرکاری نرخنامے میں 13سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،5میں کمی جبکہ 14کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آلو نیا درجہ اول کی قیمت 45روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے 55سے 60روپے فروخت کئے،آلو نیا درجہ دوم39کی بجائے 50،پیاز درجہ اول28کی بجائے35سے 40،پیاز درجہ دوم24کی بجائے30،ٹماٹر درجہ اول30کی بجائے35،ٹماٹر درجہ دوم26،لہسن دیسی115کی بجائے145،لہسن چائنہ160کی بجائے200سے220،لہسن ہرنائی125کی بجائے160،ادرک تھائی لینڈ325کی بجائے400سے420،ادرک چائنہ305کی بجائے380سے390،کھیرا دیسی42کی بجائے50،کھیرا فارمی21کی

بجائے28،کریلے42کی بجائے50،پالک فارمی16کی بجائے20،میتھی67کی بجائے80،بینگن42کی بجائے50،بند گوبھی27کی بجائے35سے40،پھول گوبھی52کی بجائے75سے80،شملہ مرچ42کی بجائے50،سبز مرچ اول57کی بجائے70روپے، گھیا کدو32کی بجائے 45،گھیا توری52کی بجائے 70،لیموں

دیسی380کی بجائے440،لیموں چائنہ170کی بجائے270،بھنڈی88کی بجائے100،شلجم42کی بجائے50،اروی140کی بجائے190،مٹر88کی بجائے95سے100،مونگرے140کی بجائے160،گاجر چائنہ27کی بجائے40جبکہ حلوہ کدو 19کی بجائے25روپے فی کلو فروخت کیا گیا ۔ پھلوںمیں سیب کالا کولو

پہاڑی اول180کی بجائے260،سیب کالا کولو پہاڑی دوم120کی بجائے180سے 190،سیب ایرانی145کی بجائے180،سیب سفید اول115کی بجائے140سے150،کیلا درجہ اول180کی بجائے250،کیلا دجن دوم110کی بجائے190سے200،اسٹابری اول130کی بجائے140،اسٹابری دوم66کی بجائے80،آڑو اول175کی

بجائے240،آڑو دوم105کی بجائے170،خوبانی پیلی145کی بجائے190،امرود اول140کی بجائے160،امرود دوم90کی بجائے100،کھجور اصیل اول150،کھجور ایرانی اول225کی بجائے240،خربوزہ80کی بجائے85،کینو سپیشل210کی بجائے300،کینو درجن اول81کی بجائے150،آم سہارنی145کی

بجائے160سے170،آم سندھڑی170کی بجائے230سے250،لوکاٹ125کی بجائے130،گرما115،انار قندھاری390کی بجائے470،تربوز27جبکہ فالسہ145کی بجائے200روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔زائد قیمتوں کے معاملے پر صارفین اور دکانداروں میں تکرار بھی ہوتی رہی تاہم انتظامیہ کی گرفت نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے دھڑلے سے گراں فروشی جاری رکھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…