اسٹیٹ بینک نے بینکوں کوجمعہ کے روز ڈیپازٹ ہونے والے چیک اسی روز کلیئر کرنے کی ہدایت کر دی

5  مئی‬‮  2021

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ لاہور چیمبر کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کردی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے پیش نظر جمعہ کو ڈیپازٹ ہونے والے چیک

اسی روز کلیئر کریں اس سے تاجر برادری کو سہولت ملے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علوی نے کہا ہے کہ حکومت منصفانہ کاروباری ماحول اور پائیدار معیشت کی تشکیل کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت کاروباری اور معاشرے کے کمزورطبقات کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔گزشتہ 10 ماہ کے دوران ملک کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان کی برآمدات گزشتہ 10 ماہ میں 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ٹیکس محصولات کے3.6 کھرب روپے کے ہدف سے 143 ارب روپے زائد وصولیاں ہوئیں۔حکومت نے کورونا وبا میں کاروباری اور معاشرے کے کمزور طبقات کو 1.2 کھرب کا تاریخی محرک پیکج فراہم کیا۔ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹیکس وصولی اور برآمدات میں اضافہ معیشت کی بہتر کارکردگی کا ظاہر کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے صنعت و تجارت کو درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔سابق ایگزیکٹیو کمیٹی رکن محمد ہارون اروڑہ۔ محمد جواد اور شاہد ندیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…