اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپنا گھر خواب کی تکمیل کو وزیراعظم عمران خان نے اپنی دن رات محنت سے حقیقت میں بدل دیاہے۔ اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہاکہ اپنا گھر خواب کی تکمیل کو وزیراعظم عمران خان نے اپنی دن رات محنت سے
حقیقت میں بدل دیاہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے مرحلہ میں پنجاب کی 39تحصیلوں میں 41مقامات پر 10ہزار سستے گھر 1سال کی مدت میں مکمل ہونگے۔وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان (آج)جمعرات کولاہور میں رائیوینڈ سمیت10تحصیلوں میں بیک وقت تعمیر کا سنگ بنیاد رکھے گے۔



















































