31 خاندان سٹاک مارکیٹ پر چھا گئے بارسوخ ڈائریکٹرز میں اکثریت کا تعلق کہاں سے ہے؟حیرت انگیز انکشافات

5  مئی‬‮  2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 31 خاندان اسٹاک مارکیٹ پر چھائے ہوئے ہیں ۔اس طرح پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد ایسے با رسوخ اور متمول خاندانوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 31 ہوگئی ہے ۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق پاکستان منصوبہ بندی کمیشن کے سابق ڈپٹی چئیرمین

اور وائس چانسلر پی آئی ڈی ای ڈاکٹر ندیم الحق اور امین حسین کی ریسرچ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر محبوب الحق نے 22 خاندانوں کی نشاندہی کی تھی ۔یہ حقیقت ہے کہ ان خاندانوں کے بے ہنگم نجکاری کی وجہ سے ملک میں کاروبار پر بڑے اثرات ہیں ۔ اس کاروبار میں خواتین کو نمایاں مقام حاصل نہیں ہے ، اس کے علاوہ دائود ، میاں منشا اور ہاشانی جیسے نام بھی اس میں شامل نہیں ہیں ، ان کے بچے ہیں ۔ بارسوخ ڈائریکٹرز میں اکثریت کا تعلق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ہے ۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج پر دس بڑی کمپنیاں چھائی ہو ئی ہیں اور سرمایہ مارکیٹ کا نصف سے زائد سرمایہ ان کا ہے سالانہ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹرز یا نمایاں شئیر ہولڈرز ( 73 فیصد ) 68 کھرب کی مارکیٹ میں 49 کھرب 63 ارب روپے کے مالک ہیں ۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں واحد بڑی شئیر ہولڈر حکومت پاکستان ہے جس کے حصص کا تناسب بارہ فیصد ہے ۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹر کمپنیوں اور انفرادی طور پر افراد کی تعداد 374 ہے ۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بھی نمایاں حصص ہیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ بعض اوقات ریکارڈ تیزی کے باعث نمایاں سرخیوں میں آجاتی ہے، جس نے اسے خطے کی بہترین مارکیٹ میں لا کھڑا کیا ۔ بعض اوقات یہ خدشات کی وجہ سے بیٹھ بھی آجاتی ہے ۔ اسٹڈی سے معلوم ہوا کہ44 منتخب کمپنیوں کا 64 فیصد بڑے کاروباری گروپوں اور خاندانوں کے کنٹرول میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…