کراچی (این این آئی) امریکا، برطانیہ اورچین کو جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں سب سے زیادہ پاکستانی برآمدات ریکارڈکی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران امریکا کو 3.563 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 14.81 فیصد زیادہ ہے، برطانیہ دوسرا بڑا ملک ثابت ہوا،
جاری مالی سال میں برطانیہ کو1.507 ارب ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.66 فیصدزیادہ ہے۔ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے چین تیسرے بڑے ملک کے طورپرسامنے آیاہے ، مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8.41 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔