بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سٹاک مارکیٹ میں اپریل کا آخری ہفتہ مایوس کن سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ماہ اپریل کا آخری ہفتہ مایوس کن رہا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 44700پوائنٹس سے گھٹ کر44200پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے70ارب روپے ڈوب گئے

جبکہ 56.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔کوروبا کی بڑھتی شدت سے بچائو کیلئے ملک کے کچھ شہروں میں لاک ڈائون کئے جانے سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل ،رول اوور ویک میں پرانے سودوں کے تصفیوں کے لئے حصص کی فروخت پر دبائو ،کورنا سے معیشت کی نمو متاثر ہونے جیسے عوامل کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ 4دن مندی کی لپیٹ میں رہی اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس1420.42پوائنٹس لوز کر گیا تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی9ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 959ملین ڈالر سرپلس ہونے ،7ماہ میں جی ڈی پی تناسب سے فسکل خسارہ 2.9فیصد کم ہونے جیسے عوامل پر ایک دن کی تیزی سے انڈیکس نے976.01پوائنٹس ریکور کئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں444.41پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44706.76پوائنٹس سے کم ہو کر44262.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح175.83پوائنٹس کی کمی سے

کے ایس ای30انڈیکس 18276.47پوائنٹس سے کم ہو کر18100.64پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30293.87پوائنٹس سے گھٹ کر30017.98پوائنٹس پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں70ارب55کروڑ54لاکھ76ہزار219روپے

کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب89ارب29کروڑ26لاکھ49ہزار240روپے سے گھٹ کر77کھرب18ارب73کروڑ71لاکھ 73ہزار21روپے رہ گیا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس45951.35پوائنٹس

کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس44386.16پوائنٹس کی کم تری سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1928کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے776کمپنیوں کے حصص کی

قیمتوں میں اضافہ1089میں کمی اور63کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سلک بینک لمیٹڈ ،غنی گلوبل گلاس ،ہم نیٹ ورک ،بائیکو پیٹرولیم ،فلائنگ سیمنٹ ،ازگارڈ نائن ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بلوچستان گلاس ،پاک ریفائنری ،سروس گلوبل فٹ ،حیسکول پیٹرول ،یونائیٹڈ بینک اورپاک انٹر نیشنل بلک سر فہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…