عید الفطر پر نئے نوٹ جاری کئے جائیں گے یا نہیں ؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا

29  اپریل‬‮  2021

پشاور، لاہور(آن لائن، این این آئی ) کرونا وائرس کے باعث اسٹیٹ بینک نے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے معذرت کر لی ہے جس کے باعث پشاورشہر میں نئے کرنسی نوٹ بلیک میں فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں خیبر بازار، گھنٹہ گھر ، چوک یادگار ، ہشتنگری ،

پشاو ر کینٹ میں نئے کرنسی کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے 10، 20، 50، 100روپے کے نئے کرنسی نوٹ کو بلیک میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں وباء کے پھیلائو کو روکنے کے لئے رواں سال بھی عید الفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کرونا کی شدید ترین تیسری لہر کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کے چھ اضلاع بری طور پر متاثر ہیں گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کرونا وائرس کے باعث نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے پر نئے نوٹوں کے خواہشمند افراد نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے تاہم بیشتر شہریوں نے اس اقدام کو سراہا ہے ۔دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر بنکوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق نجی کمرشل بنک سوموار سے جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے، نجی کمرشل بنکوں میں پبلک ڈیلنگ دوپہر1بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز نجی کمرشل بنک صبح 9 سے دوپہر1 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز بنکوں میں کھاتہ داروں کے ساتھ لین دین 12:30 تک ہوگا۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے نئے اوقات کار کا فوری نفاذ کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…