منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوازنے کے چکر میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافے کا انکشاف، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافے کے انکشاف کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بعض نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حق میں دوبارہ حد بندی اور منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو منصوبے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بااثر سیاستدانوں اورمفاد پرست گروپس کے کہنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ دینے کے لیے

حدبندی تبدیل کردی گئی ہے، 85 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر پر ابتدائی تخمینہ تقریباً 40 ارب روپے تھا، تاہم وزیراعظم کو منصوبے کے تخمینے میں 25 ارب روپے کا اضافے کی اطلاعات ملیں، جس پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں گی کہ کن وجوہات اور کس کے کہنے پر اصل منصوبہ تبدیل کیا گیا، اور بتایا جائے کہ منصوبے میں تبدیلی سے کس کس کو فائدہ پہنچا، ماسٹر پلان میں غیر قانونی تبدیلی میں ملوث اہلکاروں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…