بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نئے بجٹ کے اعلان تک ڈالر کی قیمت کتنی رہے گی، حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن) رواں سال جون2021میں نئے مالی سال کے بجٹ کے اعلان تک امریکی ڈالر153 سے 157روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے ،دوسری جانب مقامی امپورٹرز نے ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈائون طویل ہوجانے کے امکانات کے پیش نظر فوڈز آئٹمز کی درآمد کیلئے ایل سیاں کھولنا شروع

کردی ہیں۔جمعہ کو مقامی سطح پر انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدرملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے 2ماہ سے امپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی،امپورٹرز ایل سیاں نہیں کھول رہے تھے لیکن اب وفاقی بجٹ بھی اب قریب آرہا ہے اور وفاقی وزیر اسد عمر کے اس اعلان کے بعد کہ 5فیصد سے زیادہ جس شہر میں کرونا وائرس میں تیزی آئے گی وہاں مکمل لاک ڈائون کردیا جائے گا جس پر امپورٹرز نے بیرون ممالک سے فوڈ آئٹمز سمیت دیگر اشیاء کی درآمد کیلئے لیٹر آف کریڈٹ(ایل سی)کھولنی شروع کردی ہیں دوسری جانب اس دوران ملکی برآمدات میں بھی کچھ کمی آئی ہے اس وجہ سے روپے کے مقابلے میںڈالر پردبائو پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک سال میں قرضوں کی مد میں 21ارب ڈالرکی ادائیگیاں کرنی ہیں جبکہ ہمارے600ملین ڈالرز کے ریزرو بھی کم ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہورہی ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو 4ارب ڈالرز،ورلڈ بینک سے2ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے2ارب ڈالر پاکستان کو ملنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے اعلان تک امریکی ڈالر153سے157روپے کے درمیان رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…