بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

80روپے فی درجن ملنے والے کیلوں کی لمبی چھلانگ  قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ، برائلر گوشت بھی مہنگا

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، راولپنڈی( آن لائن )اوپن مارکیٹ کی نسبت سستا بازاروں کچھ شہریوں ریلیف، فروٹ سبزی مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب، مگر ماہ رمضان بڑھی قیمتیں کم نہ ہوسکی، اوپن مارکیٹ ہوں یا سستا بازار ماہ رمضان میں کی گئی مہنگائی کم نہ ہوسکی،  80/ 100 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا اب سستا بازار میں بھی 160 روپے فی درجن فروخت ہونے لگا، سیب، کی قیمت میں تیس

سے چالیس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، آلو پچاس روپے فی پانچ کلو اضافہ ہوگیاپیاز کی قیمتیں برقرار، پیاز سستا بازار 24 روپے فی کلو، اوپن مارکیٹ 30 روپے فی کلو چکن زندہ مرغی کی قیمت 250 روپے فی کلو پر برقرار، مٹن، بیف سو روپے کلو اضافہ کے ساتھ فروخت جاری  آلو  چھ روپے کلو اضافہ کے ساتھ 47 روپے فی کلو سستا بازار، جبکہ اوپن مارکیٹ 60 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے  سستا بازار لیمن دیسی  196روپے فی کلو، اوپن مارکیٹ لیمن ریٹ 350 روپے فی کلو  سیب کالا کلو،ایرانی سستا بازار 189روپے فی کلو سیب کالا کلو ایرانی اوپن مارکیٹ فروخت 250 روپے کلو، سیب سفید،   مارکیٹ فروخت 150 روپے فی کلو ،سستا سیب سفید 105 روپے فی کلو سیب کالا کلو پاکستانی سستا بازار 150 روپے فی کلو سیب کالا کلو اوپن مارکیٹ 180 روپے فی کلو سستا بازار درجہ اول کیلا 159 روپے فی درجن کیلا درجہ اول اوپن مارکیٹ، 180/200 روپے فی درجن فروخت  خربوزہ سستا بازار 63 روپے کلو خربوزہ سفید اوپن مارکیٹ، 80 روپے کلو، شربوزہ ، سستا بازار 42 روپے کلو اوپن مارکیٹ 60 روپے کلو تربوز سستا بازار 36 روپے فی کلو، اوپن مارکیٹ 40 روپے فی کلو امرود سستا بزار ریٹ 165 روپے کلو، اوہن مارکیٹ 180 روپے کلو سٹرابیری سستا بازار 156 روپے فی کلو اوپن مارکیٹ 180 روپے فی کلو ٹماٹر سستا بازار 28 روپے فی کلو.

اوپن مارکیٹ 50 روپے فی کلو  لہسن سستا بازار 166روپے فی کلو اوپن مارکیٹ 250 روپے فی کلو ادرک سستا بازار 275روپے فی کلو اوپن مارکیٹ 350 روپے فی کلو بیف یڈی، 600 روپے کلو، بیف بغیر ہڈی، قیمہ 700 روپے کلو  مٹن گوشت 1200 روپے کلوچکن زندہ مرغی 250 روپے فی کلو، انڈے، 143 روپے فی درجن  سستا بازار، اوپن مارکیٹ انڈے 160 روپے درجن چینی اوپن مارکیٹ 100 کلو دستیاب جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر 68 روپے فی کلو چینی دستیاب ہے سستا بازار میں

اشیائ￿  اوپن مارکیٹ کی نسبت کچھ سستے ضرور ہیں مگر ماہ رمضان سے قبل بڑھی قیمتوں کی وجہ سے سستا بازار میں بھی فروٹ شہریوں کی قوت خرید ے باہر ہے،  اوپن مارکیٹ دکانداروں کے من مرضی کے ریٹ ، اوپن مارکیٹ میں انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ دینے تک محدود ہوکر مک مکا کے چکروں میں پڑھ کر عیدی اکٹھنا کرنا شروع ہوگئی ۔دوسری جانب  شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت6روپے اضافے سے360روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت4روپے اضافے سے248روپے

فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت144روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ خوراک میں پاکستانی سال میں سب سے زیادہ دودھ پیتے ہیں جو 200لیٹر ایوریج پر کیپٹا بنتا ہے جبکہ سال میں 108کلو آٹا کھاتے ہیں،اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو ’’ غذائی دہشتگرد‘‘ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ اگر ہم دودھ کا سال کا خرچہ دیکھیں تو یہ 20سے25ہزار روپے بنتا ہے جبکہ آٹے کا خرچہ 9ہزار روپے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دودھ سب سے مہنگی خوراک اور یہی سب سے نا خالص بکنے والی خوراک بھی ہے ۔ انہوں نے ہمارے ملک میں 60ملین لیٹر سالانہ پیدا ہوتا ہے اور ایک پاکستانی 200لیٹر ایوریج لیتا پیتا ہے

اور اگر 22کروڑ عوام کو یہ دودھ پلائیں تو یہ سالانہ 44ارب لیٹر دودھ بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کو روکنے کیلئے فوڈ اتھارٹیز قائم ہیں اور وہ متحرک ہیں ، میڈیا کو چاہیے کہ وہ اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو اگر ’’غذائی دہشتگرد ‘‘ کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…