اسلام آباد (این این آئی)چینی پر چھوٹے پیمانے پر سٹہ کھیلنے والوں کا بھی روزانہ 5 سے 10 لاکھ روپے کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سٹہ مافیا کے واٹس ایپ گروپ سے ملک بھر میں ایک ہزار چینی مافیا کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے بتایاکہ چینی مافیا میں 30 سے زائد شوگر ملز کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں جبکہ 40 بڑے چینی مافیا کے اکاؤنٹس میں موجود 106 ارب میں سے 32 کروڑ روپے منجمد کروا دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق
چینی مافیا کے مزید 392 بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، 392 اکاونٹس میں 622 ارب کی ٹرانزیکشنز کی گئی اور بینامی اکاؤنٹس میں موجود 7 ارب روپے منجمد کروا دیے گئے ہیں۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق چینی پر چھوٹے پیمانے پر سٹہ کھیلنے والا بھی روزانہ 5 سے 10 لاکھ روپے کماتا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما بھی چینی مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔