منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پچھلے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا کے ایس ای100انڈیکس نفسیاتی حد عبور کر گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث 4دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری کے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ گیا جس کی بدولت انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں89ارب روپے کا اضافہ بھی

ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے تجاوز کر گیا تاہم 52فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔یوم پاکستان کی تعطیل کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ5دنوں کے بجائے4دن تک محدود رہا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں ،کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کی وجہ سے معیشت میں نمو کی وسیع گنجائش اور فروری کی نسبت کرنٹ اکائونٹ خسارہ76فیصد کم ہونے ،ترسیلات زر کی حوصلہ افزا آمد ،یورو بانڈ کے اجراء کی خبروںاور آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکی منظور کے بعد پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں دوبارہ شمولت او ر آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے500ملین ڈالر کی قسط منظور ہونے کے مارکیٹ پر مثبت اثرات دیکھے گئے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں3دن تیزی کا رجحان رہا اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس824.86پوائنٹس بڑھ گیاتاہم آئی ایم ایف کی شرط پر 140ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کیلئے منی بجٹ کے اعلان کی خبروں اور گردشی قرضوں پر قابوپانے کیلئے پاور ٹیرف میں 5روپے فی

یونٹ بڑھانے کے ہدف مقرر کرنے کی اطلاعات سے 1دن مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کی وجہ سے انڈیکس انڈیکس204.54پوائنٹس لوز کر گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں620.32پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں

انڈیکس 44901.31پوائنٹس سے بڑھ کر45521.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس245.41پوائنٹس کی اضافے سے 18476.67پوائنٹس سے بڑھ کر18722.08پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 30750.21پوائنٹس سے بڑھ کر31054.89پوائنٹس پر بند ہوا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 89ارب59کروڑ14لاکھ67ہزار787روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب 47ارب26کروڑ5لاکھ47ہزار210روپے سے بڑھ کر80کھرب36ارب85کروڑ20لاکھ16ہزار997روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ25ارب روپے مالیت کے52کروڑ92لاکھ4ہزار حصص کے

سودے ہوئے جبکہ کم سے کم22ارب روپے مالیت کے44کروڑ9لاکھ 89ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس46000.86پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس44735.58پوائنٹس کی کم

سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1588کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے696کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،824میں کمی اور68کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم ،پاک ریفائنری

،حیسکول پیٹرول ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل مل ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،سوئی نادرن گیس ،ہم نیٹ ورک ،پاک انٹر نیشنل بلک ،یونٹی فوڈز ،پی ٹی سی ایل ،ازگارڈ نائن ،پاک ریفائنری ،فوجی فرٹیلائزر ،میپل لیف، اٹک ریفائنری ،غنی گلوبل ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ اور لوٹے کیمیکل سر فہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…