پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

شوگر مافیا کا رمضان میں سٹے کے ذریعے قیمتیں مزید بڑھانے کی سازش کا انکشاف

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن ) شوگر سٹہ مافیا کا رمضان میں سٹے کے ذریعے قیمتیں مزید بڑھانے کی سازش کا انکشاف ، شوگر مافیا کے بہت بڑا مالیاتی فراڈ، جعل سازی، منی لانڈرنگ نیٹ ورک سامنے آ گیا۔حکومت نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تمام بڑے شوگر گروپ کے سٹے

بازی کی پشت پناہی میں شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 32 موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ایف آئی اے نے شوگر سٹہ مافیا کے سرکردہ ارکان کے اکاونٹس کی چھان بین کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصنوعی قیمت اور سٹہ بازی کے ذریعے چینی ک قیمت کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ سٹہ مافیا نے ایک سال کے دوران سٹے کے ذریعے 110 ارب روپے کمائے۔شوگر سٹہ مافیا کے خلاف تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کریں گے۔سٹی بازی کی پشت پناہی کرنے والوں میں ترین گر وپ اور حمزہ گروپ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں شوگر مافیا کی ملی بھگت کی وجہ سے چینی کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں۔ چینی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت نے بہت سے اقدامات اٹھائے، لیکن تمام کاوشیں بے سود ثابت ہوئیں۔اب ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں شوگر سٹہ مافیا نے سٹے بازی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ رمضان کی آمد قریب ہے ، رمضان میں چینی کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے عوام کو خصوصی سبسڈی بھی دی جاتی ہے، لیکن اب ایف آئی اے کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شوگر سٹہ مافیا نے رمضان میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سازش رچارکھی تھی،

لیکن اب ایف آئی اے نے اِس سازش کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ جس کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شوگر سٹہ مافیا کے سرکردہ ارکان سمیت اِس مافیا کی پشت پناہی کرنے والے تمام شوگر گروپس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…