پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان نے 8 ماہ میں کتنے ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کیں؟ ہوشربا انکشافات

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان نے 8 ماہ میں 867 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد میں گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 56.48 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال

جولائی تا فروری کھانے پینیکی اشیاء کی درآمد 554 ارب14کروڑ 40لاکھ روپے تھی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تافروری چینی کی درآمد میں 6 ہزار فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور اس عرصے میں 20 ارب 63 کروڑ 50 لاکھ روپیکی چینی درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 33 کروڑ 40 روپے کی چینی درآمد کی گئی تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تافروری147ارب 26کروڑ30لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں گندم کی درآمد صفر تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق خشک میوہ جات کی درآمدمیں سالانہ بنیادوں پر 194.35 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی تافروری 10ارب47کروڑ60لاکھ روپے کے خشک میوہ جات درآمد کییگئے، گزشتہ سال اسی عرصیمیں 3 ارب 55 کروڑ 90 لاکھ روپے کے میوہ جات درآمد کیے گئے تھے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 8 ماہ میں 257 ارب 44 کروڑ 60 لاکھ روپے کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 184 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ روپیکا خودرنی تیل درآمد کیاگیاتھا۔ادارہ شماریات کے مطابق 8 ماہ میں مصالحہ جات کی درآمد میں 36.76 فیصد جبکہ چائیکی درآمد میں 22.11 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تا فروری 61 ارب 72 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی، گزشتہ سال اسی عرصے میں 50ارب 54 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ مالی سال کے 8 ماہ میں 61 ارب 40 کروڑ 80 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصیمیں 58ارب43کروڑ40لاکھ روپیکی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 58.08 فیصد کا اضافہ ہوا اور موبائل فونز کی درآمدات 213 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ روپے رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصیمیں موبائل فونزکی درآمدات 134 ارب 80 کروڑ 60لاکھ روپے تھیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…