جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

زمین نواز شریف نے دی اس لیے شوکت خانم ہسپتال کا نام تبدیل کیا جائے،قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این ین آئی )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کینسر کے علاج کے لیے تعمیر کیے گئے شوکت خانم ہسپتال کا نام تبدیل کرکے فاطمہ جناح رکھنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد خلیل طاہر سندھ کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں

جمع کروائی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کا نام فاطمہ جناح کے نام سے منسوب کیا جائے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں خلیل طاہر سندھو کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے زمین الاٹ کی تھی، لہذا شوکت خانم ہسپتال کا نام تبدیل کرکے فاطمہ جناح ہسپتال رکھ دیا جائے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عوام کے بعد پارلیمنٹ میں بھی اپنا اعتماد کھو چکے ہیں،پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی جیت اس کا واضح ثبوت ہے،وزیراعظم عمران خان ملک کا نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،وزیراعظم عمران خان اب ملک چلانے کے اہل نہیں رہے ان کو

فوری وزارت عظمیٰ سے الگ ہو جانا چاہیے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پر پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کو مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی تاریخی جیت پر لیڈر شپ مبارکباد کی مستحق ہے،اس کامیابی پر نوازشریف،مریم نواز کو خصوصی طو رپر مبارکباد پیش کرتے ہیں،نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان میں آئین کی بحالی اور سویلین بالادستی کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…