پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہری کے شناختی کارڈ پر15 گاڑیوں کی رجسٹریشن ایف بی آر نے تحقیقات کیں تو کیاپتہ چلا؟ہوشربا انکشاف

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کے بے نامی زون کراچی کو اہم کامیابی ملی ہے، عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بے نامی زون کراچی کی کارروائی کے دوران

عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا، شہری نے تحریری بیان اینٹی بے نامی زون کراچی کو دے دیا۔عبدالغفارکے مطابق میرے نام سے رجسٹرڈ تمام 15 گاڑیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔میں نہیں جانتا ان گاڑیوں کا اصل مالک کون ہے، کسی نے میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا ہے، تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن میرے نام سے منسوخ کردی جائے۔ذرائع اینٹی بے نامی زون کے مطابق تمام بے نامی گاڑیوں کو ضبط کرکے نیلام کیا جائے گااوربے نامی گاڑیوں سے حاصل ہوانے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے رواں مالی سال 8 ماہ کا ریونیو ہدف حاصل کر لیا۔وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ بڑھا ہے ،ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔رپورٹ کے مطابق گندم کا پیداواری ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ،کپاس کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محاصل کی مد میں 2900 ارب روپے حاصل کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…