کراچی(این این آئی) گیس کا پریشر نہ آنے پر شہری نے سوئی سدرن گیس کمپنی پر 30 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی کردیا۔ملک بھر میں گیس و بجلی کمپنیوں کی جانب سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے، کراچی کے شہری نے
شکایت کے ازالے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔عدالت نے شہری کامران اقبال کی سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف شکایت پر سماعت کرتے ہوئے وکیل ایس ایس جی سی سے تحریری جواب طلب کرلیا۔درخواست گزارنے کہا کہ گیس لائن میں پریشن بالکل نہیں آرہا، شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوا۔شہری کامران اقبال کی جانب سے 30 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی بھی کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف کارروائی کی گزارش کی۔ایس ایس جی سی کی جانب سے وکیل نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا،عدالت نے درخواست پر سماعت 4مارچ تک ملتوی کردی ۔