منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن، وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے تحت عوام کوملنے والی سستی اشیاء مہنگی کرنے کا عندیہ

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) فیصل آباد کے تاجروں اور عوام نے وزارت توانائی کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد پالیسی میکروں نے وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے تحت عوام کوملنے والی سستی اشیاء گھی 50 روپے کلو، کوکنگ آئل 70 روپے کلو چینی مزید 7 روپے کلو اور آٹا،دالیں اور چاول کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ

دینے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے مہنگائی میں جکڑے عوام پر ترس کھائے اورسکھ کا سانس لینے کیلئے قیمتیں بڑھانے والے مافیاز کو کنٹرول کیا جائیمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنماؤں مرزا طالب صدیق بیگ، شیخ سعید،مرزامظہر صدیق بیگ، حافظ شفیق کاشف، حاجی خالد محمودصدیقی، چوہدری ارشد گجر،مرزا اشرف مغل، شیخ امجد عقیل،حاجی شمشاد علی، میاں اشرف مٹھو، چوہدری عبدالرحمن نے کہا کہ قوم بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باربار لگنے والے جھٹکوں کو برداشت کرنے نہیں پاتی کہ حکومت کے پالیسی میکر عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے تحت عوام کوملنے والی سستی اشیاء جو پہلے ہی غریب عوام کی قوت خرید سے دور ہیں مزید مہنگا نہ کیا جائے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور میں لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے بجلی، گیس اور پٹرول کو سستا کرنے کا اعلان کیا تھا مگر حکومت میں آنے کے بعد محض قرضے کے حصول کیلئے IMF کی ڈکٹیشن پر د ن بدن قیمتوں اور مسائل کو

بڑاھوادیاجا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز سے اب تک حکومت بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کرچکی ہے ا ب گھی، کوکنگ آئل، چینی، آٹا،دالیں اور چاول کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیا جارہاہے ا نہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیاکہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے

بعد گھی، کوکنگ آئل، چینی، آٹا،دالیں اور چاول کی قیمتیں بڑھانے کی ہر گزاجازت نہ دی جائے بصورت دیگر غریب عوام فاقہ میں مبتلا ہو جائینگے۔ تاجر رہنماؤں نیکہاکہIMF کی ہدایت پر بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد گھی، کوکنگ آئل، چینی، آٹا،دالیں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے کا پھندا قوم کی گردنوں میں ڈالنے سے گریز کیا جائے عوام مزید مہنگائی کے بوجھ میں د ب جائیں گے جو پہلے ہی دبے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…