جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک پاکستان کے لاکھوں روپے غائب، حیرت انگیز انکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور(این این آئی)سمہ سٹہ ریلوے پولیس نے سازو سامان لے جانی والی ٹرین سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے 5 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ لاپتہ ہونے کے چند روز بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس (پی ایس پی پی)، کراچی

کے ملازم تنویر حسین کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 380 کے تحت درج کیا گیا ،یہ رقم 10 فروری کی رات کو سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر پی ایس پی پی کے لاک کیے گئے نقدی کے باکسز سے مبینہ طور پر چوری کی گئی تھی،ٹرین 501-اپ میں اسٹیٹ بینک کے لاکھوں روپے کی کھیپ اور پرائز بانڈز پر مشتمل متعدد نقدی باکسز کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے۔پولیس اہلکاروں کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود چور نے سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر ویگن کو کھولنے اور دو باکسز کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ جب فیصل آباد میں آف لوڈنگ کی گئی تو نقدی رقم کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں 50 لاکھ روپے غائب تھے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی رات جب ٹرین سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر کھڑی تھی، صبح 4 بجے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کنٹرول روم سے نمودار ہوا تھا اور انہیں اس شخص پر شبہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمہ سٹہ پولیس کے اہلکار صدیق اور اللہ رکھا کی اس رقم کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری تھی۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر ملک فیاض نے کہا کہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی بنیاد پر تفتیش شروع کی جائے گی اور چوری کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…