منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عالمی قرضوں میں 24 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث عالمی قرضوں میں 24 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد عالمی قرضوں کی مجموعی مالیت 281 ہزار ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی جو دنیا بھر کی جی ڈی پی کے 355 فیصد کے مساوی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وبا کے

دوران دنیا بھر کے ممالک جو مالی سپورٹ کے پروگرام شروع کیے تھے اس سے عالمی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔دنیا بھر کی کمپنیوں کے قرضوں میں 5 ہزار 400 ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ بینکوں کے قرضے 3 ہزار 900 ارب ڈالر جبکہ کنزیومر فنانسنگ 2 ہزار 600 ارب ڈالر سے بڑھ چکی ہے۔سال 2020 میں دنیا بھر کے ممالک کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کے مقابلے میں عالمی قرضوں کا تناسب 355 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 2008 اور 2009 کے عالمی مالیاتی بحران میں جی ڈی پی میں قرضوں کی شرح محض 10 سے 15 فیصد ہی بڑھی تھی تاہم کرونا وائرس کے باعث عالمی قرضے ایک سال میں 35 فیصد بڑھ چکے ہیں۔دوسری جانب انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال عالمی معیشت میں استحکام کے امکانات محدود ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال بھی بیشتر ممالک کرونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والی صورتحال سے دوچار رہیں گے اور قرضوں کا حصول بھی غیر معمولی رہے گا کیونکہ ابھی معیشتوں کی بحالی میں کافی عرصہ لگے گا۔آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سال حکومتوں کے قرضوں میں مزید 10 ہزار ارب ڈالر اضافے کی توقع ہے جس کے بعد دنیا بھر کے ممالک کے حکومتی قرضوں کا حجم 92 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…