بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کے نوٹس کسی کام نہ آئے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا،گھی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا،گھی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عام مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیائے ضرورت مہنگی کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں اور چینی، آٹا اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے، وزارت صنعت و پیداوار

نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا بھی دی ہے۔ سمری کیمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 7 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویز ہے جس کے بعد چینی 68 روپے سے بڑھ کر 75 روپے فی کلو ہوجائیگی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 45 روپے فی کلو اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی اضافے کی تجویز ہے، گھی کی قیمت175 روپے سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو کرنے کی تجویز ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اورچاول کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے چینی اور گھی کی قیمتوں سے متعلق ایک اور تجویز دی ہے جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمت خرید اور آپریشنل اخراجات سے 35 روپے فی کلو کم کرنے کو کہا گیا ہے جب کہ گھی کی قیمت خرید اور آپریشنل اخراجات سے فی کلو 40 روپے کم قیمت مقرر کرنے کی تجویز ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے وزراء کو مہنگائی کنٹرول رکھنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے اور انہوں نے سختی سے ہدایات کی ہوئی ہیں کہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے لیکن وزیراعظم عمران خان کے نوٹسز کے باوجود مہنگائی کنٹرول ہونے کا نام نہیں لے رہی، آئے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہاہے اور یہ سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…