پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت کا گوداموں میں گندم خراب ہونے کا اعتراف

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے آٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواست پر گندم کی پیداوار، اسمگلنگ، گوداموں میں ذخیرہ کرنے سے متعلق تفصیلی جواب طلب کرلیا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو آٹا،

گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سیکر یٹری فوڈ سندھ پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گندم کی اسمگلنگ جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا آپ گندم کی چوری اور ذخیرہ اندازی روکنے کیلئے کیا اقدامات کررہے ہیں؟ جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیئے گوداموں میں گندم پڑی پڑی تباہ ہوجاتی ہے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد ہوجاتا ہے۔سیکریٹری فوڈ نے بتایا کہ ہماری گوداموں میں اتنی گنجائش نہیں پرائیوٹ گوداموں میں بھی رکھتے ہیں۔ سیکریٹری فوڈ نے اعتراف کیا کہ بارش ہوتی ہے کسی حد تک گوداموں میں گندم خراب بھی ہوجاتی ہے۔ عدالت نے گوداموں میں گندم خراب ہونے، گندم کی پیداوار، اسمگلنگ، گوداموں میں ذخیرہ کرنے سے متعلق تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…