جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ،مصری کمپنی کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کاعندیہ

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/قاہرہ (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ قاہرہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصری وزارتِ خارجہ میں

مصری وزیر خارجہ سامح شکری کیساتھ ملاقات کی جس دوران دو طرفہ تعلقات ،پاکستان اور مصر کے مابین کثیرجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان، مصر کو عرب دنیا کا ایک اہم ملک گردانتا ہے پاکستان اور مصر کے مابین یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان، مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کی روشنی میں افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے ’’انگیج افریقہ‘‘پالیسی پر گامزن ہے وزیر خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے میسر مواقعوں سے متعلق مصری وزیر خارجہ کو آگاہ کیا وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب کو بھارت کی ہندوتوا سرکار کے پاکستان مخالف مذموم عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے، اسے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرے کا باعث قرار دیامصری وزیر خارجہ سامح ال شکری نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاوزیر خارجہ نے مصری ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…