ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے تھرکول پروجیکٹ کے متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا

datetime 16  فروری‬‮  2021 |

تھر(این این آئی)حکومت سندھ نے تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے متاثرہ تھر کی مقامی آبادی کو بے یارو مددگار چھوڑ دیاہے۔کوئلے کی کان اور پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے منتقل کی جانے والی آبادی کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی اثرات کی وجہ سے ترقی کا عظیم منصوبہ مقامی آبادی کے لیے بقا کا مسئلہ بن گیا ہے۔

تھر میں دنیا کے 7 ویں بڑے کوئلے کے ذخائر کو ملکی ترقی اور استحکام کے لیے بروئے کار لایا جارہا ہے۔ تاہم ان منصوبوں کی وجہ سے مقامی آبادی کو ان گنت مسائل کا سامنا ہے۔ اس ضمن میںعلاقہ مکینوں نے بتایا کہ کوئلے کی کان اور بجلی گھروں کی تعمیر کے دوران متاثرہ آبادی کی معاشی بہبود کے لیے موثر انتظامات نہیں کیے گئے۔دوسری جانب ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کے تدارک کے لیے بھی موثر منصوبہ بندی کا فقدان پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں بارشوں سے جمع ہونے والا زیر زمین میٹھا پانی آلودہ ہوگیا۔مکینوں نے بتایا کہ کان سے نکلنے والے پانی میں ڈوب کر درخت اور چراگاہیں بھی ہاتھ سے گئیں، گزر بسر کا واحد ذریعہ لائیو اسٹاک بھی خطرات کا شکارہے۔تھر میں کوئلے کے بلاک نمبر2سے  نکلنے والا انتہائی کھارا پانی گھورانو گاوں کے قریب جمع کیا گیا ہے جس سے یہ علاقہ ایک وسیع جھیل میں تبدیل ہوکر رہ گیا ہے تاہم اردگرد کے 12کے لگ بھگ گاوں اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کو کسی ٹریٹمنٹ کے بغیر جمع کردیا گیا ہے۔پانی جمع کرنے کے لیے ابتدا  میں 2500 ایکڑ رقبہ مخصوص کیا گیا تاہم پانی 4000 ایکڑ رقبے سے زیادہ پر پھیل چکا ہے۔  200گز کے فاصلے پر ہی ایک قدیم مسجد پانی کے کنویں اور سلیمان حجام نامی گائوں موجود ہے جو اس پانی کے ذخیرے سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔مکینوں نے بتایاکہ تھر میں کوئلے کی کانوں اور پلانٹ کے لیے مختص کی جانے والی اراضی کے عوض انھیں انتہائی معمولی معاوضہ دیا گیا اور پوری آباد ی کو ادائیگی نہ ہونے کے باوجود بے دخلی کے نوٹس دیے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…