پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنوری کے دوران کاروں کی دھڑا دھڑ فروخت طلب میں اضافے کی بڑی وجہ کیا بنی؟پتہ چل گیا

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جنوری 2021 میں کاروں کی فروخت میں 46 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس عرصے میں مجموعی طور پر 17 ہزار 515 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔جے ایس ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آٹو انڈسٹری کی مسلسل چھٹے ماہ جنوری میں بھی نشوونما میں اضافہ دوہرے ہندسوں میں دیکھا گیا۔گزشتہ سال کے

مقابلے میں رواں مالی سال 21-2020 کے ساتھ ماہ(جولائی تا جنوری)گاڑیوں کی فروخت میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کار ساز شعبے میں مجموعی طور پر رواں سال 97 ہزار 469 گاڑیاں فروخت کی۔پاک سوزوکی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے سر فہرست رہی، جس کی گاڑیوں کی فروخت میں جنوری میں 62 فیصد اضافہ دیکھا گیا، ہیچ بیک آلٹو 660 سی سی (113فیصد)اور ویگن آر (132 فیصد)اضافے کے ساتھ سرفہرست گاڑیاں رہیں، منی وین بولان (75فیصد)اور پک اپ راوی (34فیصد)زیادہ فروخت ہونیوالی دیگر گاڑیاں ہیں۔انڈس موٹرز کمپنی، جو پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں اسمبلنگ اور فروخت کرتی ہے، کی گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گیا۔ یارس اور ایس یو وی فورچون کی فروخت میں جنوری کے دوران 179 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ہونڈا اٹلس کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی جنوری میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جے ایس گلوبل کے سینئر ریسرچ انالسٹ احمد لاکھانی نے اس ضمن میں بتایا کہ ہونڈا کی سیڈا کار سٹی کو ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسون سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال سٹی کے نئے ماڈل کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ شرح سود میں کمی سے کار فائنانسنگ سستی ہونے کے باعث گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوا، ساتھ ہی رورل ایریاز میں آمدن بڑھنا بھی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی وجہ ہے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…