پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

ملک میں گزشتہ سال 20 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لا ئن )وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد   نے کہا ہے کہملک میں گزشتہ سال 20 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں  عبدالرزاق داؤد نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور بورڈ آف انویسمنٹ کو

سراہتے ہوئے انہیں پاکستان میں نئی کمپنیوں کی آمد کا کریڈٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ایس ای سی پی کی جانب سے کاروبار کو باقاعدہ قانونی شکل دینے کی پیشکش کا فائدہ اٹھائیں۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ 2018 اور 2019 کے مقابلے میں رواں سال 2020 میں پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 54 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جنوری 2021 میں 2201 کمپنیاں ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہیکہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی ای او ڈی بی رینکنگ میں غیر معمولی بہتری آئی جب کہ پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں بھی اضافہ ہوا اور گزشتہ سال 20342 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…