بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

جنوری میں بھی اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، مہنگائی کی شرح میں حیرت انگیز اضافہ

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جنوری میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی، چینی 15 فیصد، گندم 8 فیصد، گھی 6 فیصد اور کوکنگ آئل 3.28 فیصد مہنگا ہو گیا، جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسلام آباد میں ادارہ شماریات

نیماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جنوری 2020 میں مہنگائی 14.6 فیصد ریکارڈ کی تھی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں چینی 15 فیصد، گندم 8 فیصد، گھی 6 فیصد، کوکنگ آئل 3.28 فیصد مہنگا ہوا، سرسوں کا تیل 10 فیصد، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی فیصد اور پھلوں کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ آلو 33 فیصد، ٹماٹر 30 فیصد اور چکن کی فی کلو قیمتوں میں 28 فیصد کمی ہوئی، پیاز 25 فیصد انڈے 15 فیصد، سبزیوں کے دام 10 فیصد گر گئے، مصالحہ جات بھی ساڑھے سات فیصد سستے ہوئے۔دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ مجھے یہ بتاتے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری برآمدات میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 8 سال کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی برآمدات مسلسل چار ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں ،جنوری 2021 میں پاکستان کی برآمدات 8 فیصد بڑھ کر 2.135 ارب ڈالر رہیں،گزشتہ سال جنوری میں برآمدات 1.978 ارب ڈالر تھیں ،رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران برآمدات 5.5 فیصد بڑھ کر 14.245 ارب ڈالر ہوگئیں ،گزشتہ مالی سال میں اسی دوران یہ برآمدات

13.5 ارب ڈالر تھیں ،ہمارے پرعزم برآمدکنندگان نے کرونا وائرس وبا اور بیرونی منڈیوں میں مندی کے باوجود برآمدات بڑھائیں ،میں اس پر برآمدکنندگان کو مبارکباد ک پیش کرتا ہوں۔ دوسری جانب افغانستان کیساتھ گزشتہ دس برسوں کے دوران پاکستان نے کتنی تجارت کی ،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ۔وزیر تجارت نے

تحریری جواب کہاکہ گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کی افغانستان کے ساتھ برآمدات میں مسلسل کمی اور درآمدات میں اضافہ ہوا،پاکستان کی افغانستان سے گزشتہ دس برس میں درآمدات ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں،مالی سال 11-2010 میں پاکستان کی افغانستان سے برآمدات 2336 ملین ڈالرز اور درآمدات 172 ملین ڈالرز تھی،،مالی سال 20-2019 میں افغانستان میں برآمدات کم ہو کر 852 ملین ڈالرز اور درآمدات بڑھ کر 469 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…