جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی قیمت میں اضافہ کیا گیا ، حیران کن دعویٰ

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 95پیسے اضافہ کر کے  آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا  کیا ہے اور اس کا نتیجہ مہنگائی کے سونامی کی صورت میں سامنے آئے گا ،مذکورہ اضافے سے

تاجروں سمیت ہر طبقہ بری طرح متاثرہوگا اور کمزورطبقات کیلئے زندگی گزارنا محال ہو جائے گا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنر ل محبوب سرکی، لاہور کے صدر میاںطارق فیروز، نعیم بادشاہ ،شہزاد بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کے حوالے سے دیگر تنظیموں سے رابطے کر کے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ اس سے قبل بھی حکومت فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیبوں پر ماہانہ بنیادوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہی تھی اور اب بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 95پیسے اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت پیٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوںاور ٹیکسز کی شرح میں اضافے پر گامزن ہو گی تولا محالہ مہنگائی بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام دو وقت سے ایک روقت کی روٹی پر آ گئے ہیںاوران کا زندگی گزارنامحال ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبسڈی کے نام پر اعدادوشمارکے گورکھ دھند ے کی بجائے اس فیصلے کوفی الفورواپس لینے کا اعلان کر

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…