جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’’صابن، شیمپو اورمشروبات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ‘‘ سرخ مرچ پائوڈر کی قیمت میں فی کلو 500روپے کا اضافہ کر دیا گیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ  (این این آئی )مہنگائی کے طوفان سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی آخری امید بھی ٹوٹ گئی، گھی کے بعد اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر مرچ پاوڈر، مختلف اچار، مشروبات، مصالحہ جات اور دیگر اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں تو عوام کی چیخیں نکل گئیں۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام جائیں تو جائیں کہاں، سستی اشیائ￿   اشیاء ڈھونڈنے کے لئے گھر سے نکلے یوٹیلیٹی اسٹورز کی

جانب لیکن حکومت نے وہاں بھی مہنگائی کا بم گرا دی نئے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاوڈر کی قیمت میں 50 روپے، مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے، مشروبات کی بوتل 30 روپے، مصالحہ جات 40 روپے، شیمپو کی بوتل 11 روپے، کپڑے دھونے کا پاوڈر کا پیکٹ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا ھے جس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہو گا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء  کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔قبل ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ ریٹس پر ملنے والی اشیاء دستیاب ہی نہیں، ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، دالیں، چاول، چینی اور گھی دستیاب نہیں، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی میں مشکلات،ہیڈ آفس انتظامیہ اسٹورز سے سبسڈائزڈ اشیاء کی بلیک مارکیٹ میں فروخت رکوانے میں بھی ناکام ،ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی نااہلی اور آپس کے اختلافات سے ادارے کی کارکردگی بری طرح سے متاثر ہوئے ۔ذرائع کے مطابق درآمدی چینی آئندہ چند روز میں یوٹیلیٹی سٹورز کو فراہم کی جائے گی ، درآمدی چینی کی آمد سے صارفین کو فراہمی کا عمل بہتر ہوجائیگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…