جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی

datetime 21  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی ہے جبکہ ٹیکسٹائل پالیسی 2020-25ایک مرتبہ پھر موخر کردی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی کی ضرورت اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی

اجازت دے دی گئی ہے، جس میں سے 5 لاکھ ٹن چینی ٹریڈنگ کارپوریشن جب کہ 3 لاکھ ٹن نجی شوگر ملز درآمد کریں گی۔ نجی شوگر ملز کو 30 جون 2021 تک چینی درآمد کرنا ہوگی تاہم ٹریڈنگ کارپوریشن اس مدت کے بعد بھی چینی درآمد کرسکے گی، درآمدی چینی پر مکمل طور پر سیلز ٹیکس جب کہ خام چینی کی درآمد پر ایک فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ای سی سی اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی 2020-25ایک مرتبہ پھر موخر کردی گئی، اس کے علاوہ قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کو وسعت دینے کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا ہے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پر ایف بی آ?ر اور وزارت مذہبی امور کو مشاورت کرکے اگلے اجلاس میں سمری پیش کرنے ک ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کی 16 ارب 62 کروڑ روپے جب کہ وزارت داخلہ کی ایک کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی، وزارت داخلہ کو ملنے والی گرانٹ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات خریدنے پر خرچ ہو گی، اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحت 3 نئی عدالتوں کے قیام کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…